10 اکتوبر 2012 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تسلط پسندوں کے دباؤ کے باوجود آزاد اور انصاف پسند قوموں کی ترقی و پیشرفت کی حمایت کرتا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر نے صومالیہ، نائیجیریا اور فن لینڈ کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات کی۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ تمام قومیں آج پیچیدہ، سخت اور غیرمنصفانہ پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے دباؤ کا شکار ہیں اور یہ صورت حال زیادہ عرصے جاری نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال کو تیزی کے ساتھ ایک ایسے مصفانہ اور انسانی نظام میں تبدیل ہونا چاہیے کہ جس میں تمام انسان امن و سلامتی کا احساس کریں اور امن و ترقی سب کے لیے ہو۔ ان ملاقاتوں میں صدر مملکت نے ان ملکوں کے سفیروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان ملکوں کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پوری توانائیوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیےان ملکوں کے سفیروں نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کا ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

.....

/169